قرآن - 30:9 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

9
أَوَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَانُوٓاْ أَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةٗ وَأَثَارُواْ ٱلۡأَرۡضَ وَعَمَرُوهَآ أَكۡثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَجَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِۖ فَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ

Transliteration: (Awalam yaseeroo fil ardi fa-yanzuroo kaifa kaana 'aaqibatul lazeena min qablihim; kaanooo ashadda minhhum quwwatanw wa asaarul arda wa 'amaroohaaa aksara mimmaa 'amaroohaa wa jaaa'athum Rusuluhum bil baiyinaati famaa kaanal laahu liyazli mahum wa laakin kaanooo anfusahum yazlimoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اَثَارُوا الْاَرْضَ وَ عَمَرُوْهَاۤ اَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوْهَا وَ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِؕ-فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَﭤ(9) || اور کیا اُنہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ اُن سے اگلوں کا انجام کیسا ہوا وہ ان سے زیادہ زور آور تھے اور زمین جوتی اور آباد کی ان کی آبادی سے زیادہ اور ان کے رسول ان کے پاس روشن نشانیاں لائے تو الله کی شان نہ تھی کہ اُن پر ظلم کرتا ہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا ہوا؟وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور انہوں نے زمین میں ہل چلائے اوراُنہوں نے زمین کواُس سے زیادہ آباد کیا جتنا اِنہوں نے آباد کیاہے اور اُن کے رسول اُن کے پاس روشن نشانیاں لائے تو الله کی یہ شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرتاہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔ || اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا ہوا؟وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور انہوں نے زمین میں ہل چلائے اوراُنہوں نے زمین کواُس سے زیادہ آباد کیا جتنا اِنہوں نے آباد کیاہے اور اُن کے رسول اُن کے پاس روشن نشانیاں لائے تو الله کی یہ شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرتاہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 9 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ: اور کیا انہوں  نے زمین میں  سفر نہ کیا۔} یعنی کیا اللہ تعالیٰ کو جھٹلانے والے اور آخرت سے غافل کفار نے زمین میں  سفر نہیں  کیا تاکہ وہ دیکھ لیتے کہ ان سے پہلے رسولوں  کو جھٹلانے والے لوگوں  کا انجام کیا ہوا، رسولوں  کو جھٹلانے کی وجہ سے انہیں  ہلاک کر دیا گیا اور اب ان کے اجڑے ہوئے دیار اور ان کی ہلاکت وبر بادی کے آثار، عبرت کاسامان ہیں ۔ان قوموں  کا حال یہ تھا کہ وہ لوگ اہل ِمکہ سے زیادہ طاقتور تھے اور انہوں  نے زمین میں  ہل چلائے اور زمین کواُس سے زیادہ آباد کیا جتنا اِن اہلِ مکہ نے آباد کیاہے، لیکن جب اُن کے رسول اُن کے پاس روشن نشانیاں  لے کر آئے تو وہ اُن پر ایمان نہ لائے،اس کی وجہ سے ان کا انجام یہ ہو ا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں  ہلاک کردیا اور اللہ تعالیٰ کی یہ شان نہ تھی کہ وہ ان کے حقوق کم کرکے اور انہیں  جرم کے بغیر ہلاک کرکے ان پر ظلم کرتا، ہاں  رسولوں  کی تکذیب کرنے کی وجہ سے اپنے آپ کو عذاب کا مستحق بنا کروہ خود ہی اپنی جانوں  پر ظلم کرتے تھے۔(تفسیر طبری، الروم، تحت الآیۃ: ۹، ۱۰ / ۱۷۰، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۹، ص۳۴۱، خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۹، ۳ / ۴۵۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now