قرآن - 30:40 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

40
ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ ثُمَّ رَزَقَكُمۡ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيكُمۡۖ هَلۡ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَفۡعَلُ مِن ذَٰلِكُم مِّن شَيۡءٖۚ سُبۡحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْؕ-هَلْ مِنْ شُرَكَآىٕكُمْ مَّنْ یَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(40) || الله ہے جس نے تمہیں پیدا کیاپھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے گا کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو اُن کاموں میں سے کچھ کرے پاکی اور برتری ہے اسے ان کے شرک سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیاپھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کرسکے۔ الله ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔ || الله ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیاپھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کرسکے۔ الله ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 40 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں  پیدا کیا۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ پیدا کرنا ،روزی دینا ،مارنا اور زندہ کرنا یہ سب کام اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں ، توکیا جن بتوں  کو تم اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہو، اُن میں  بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں  سے کوئی کام کر سکے؟جب اس کے جواب سے مشرکین عاجز ہوگئے اور اُنہیں  دَم مارنے کی مجال نہ ہوئی تو ارشاد فرمایا کہ اللہ  تعالیٰ ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔( مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۴۰، ص۹۱۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now