قرآن - 30:38 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

38
فَـَٔاتِ ذَا ٱلۡقُرۡبَىٰ حَقَّهُۥ وَٱلۡمِسۡكِينَ وَٱبۡنَ ٱلسَّبِيلِۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجۡهَ ٱللَّهِۖ وَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ٘-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(38) || تو رشتہ دار کو ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو یہ بہتر ہے اُن کے لئے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور اُنہیں کا کام بنا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو رشتے دار کو ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔ || تو رشتے دار کو ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 38 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ: تو رشتے دار کو ا س کا حق دو۔} یعنی اے وہ شخص! جسے اللہ تعالیٰ نے وسیع رزق دیا،تم اپنے رشتے دار کے ساتھ حسن ِسلوک اور احسان کر کے ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو صدقہ دے کر اور مہمان نوازی کرکے اُن کے حق بھی دو۔رشتہ داروں ، مسکینوں  اور مسافرو ں  کے حقوق ادا کرنا ان لوگوں  کیلئے بہتر ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں  اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کے طالب ہیں  اور وہی لوگ آخرت میں  کامیاب ہونے والے ہیں ۔(مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۹۰۹، روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ۷ / ۳۹، خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ۳ / ۴۶۵، ملتقطاً)

آیت ’’فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ‘‘ سے متعلق دو باتیں :

            یہاں  اس آیت سے متعلق دو باتیں  ملاحظہ ہوں :

(1)…اس آیت سے مَحْرَم رشتہ داروں  کے نَفَقہ کا وُجوب ثابت ہوتا ہے (جبکہ وہ محتاج ہوں )۔(مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۹۰۹)

(2)…اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص رشتہ دارو ں  سے حسنِ سلوک اور صدقہ و خیرات ،نام و نَمو د اور رسم کی پابندی کی وجہ سے نہیں  بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کرے وہی ثواب کا مستحق ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now