قرآن - 30:46 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

46
وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦٓ أَن يُرۡسِلَ ٱلرِّيَاحَ مُبَشِّرَٰتٖ وَلِيُذِيقَكُم مِّن رَّحۡمَتِهِۦ وَلِتَجۡرِيَ ٱلۡفُلۡكُ بِأَمۡرِهِۦ وَلِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ یُّرْسِلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّ لِیُذِیْقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(46) || اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ ہوائیں بھیجتا ہے مژدہ سناتی اور ا س لیے کہ تمہیں اپنی رحمت کا ذائقہ دے اور اس لیے کہ کشتی اس کے حکم سے چلے اور ا س لیے کہ ا س کا فضل تلاش کرو اور اس لیے کہ تم حق مانو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ خوشخبری دیتی ہوئی ہوائیں بھیجتا ہے اور تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتی چلے اورتاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر گزار ہوجاؤ۔ || اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ خوشخبری دیتی ہوئی ہوائیں بھیجتا ہے اور تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتی چلے اورتاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر گزار ہوجاؤ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 46 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مِنْ اٰیٰتِهٖ: اور اس کی نشانیوں  میں  سے ہے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت کی نشانیوں  میں  سے ہے کہ وہ بارش اور پیداوار کی کثرت کی خوشخبری دیتی ہوئی ہوائیں  بھیجتا ہے اور وہ اس لئے ہوائیں  بھیجتا ہے تاکہ تمہیں  اپنی رحمت یعنی بارش کا مزہ چکھائے اور وہ اس لئے ہوائیں  بھیجتا ہے تاکہ ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے حکم سے دریا میں  کشتی چلے اور تم سمندر ی سفر کے ذریعے اس کا فضل یعنی رزق تلاش کرو اور ا س لئے کہ تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں  کا حق مانو اوراس کی وحدانیت پر ایمان لا کر شکر گزار بندے بن جاؤ۔( خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۴۶، ۳ / ۴۶۶، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۴۶، ص۳۴۴، روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۴۶، ۷ / ۴۹-۵۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now