قرآن - 30:50 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

50
فَٱنظُرۡ إِلَىٰٓ ءَاثَٰرِ رَحۡمَتِ ٱللَّهِ كَيۡفَ يُحۡيِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَآۚ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمُحۡيِ ٱلۡمَوۡتَىٰۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ

ترجمہ: کنزالایمان - فَانْظُرْ اِلٰۤى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ كَیْفَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ-اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحْیِ الْمَوْتٰىۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(50) || تو الله کی رحمت کے اثر دیکھو کیونکر زمین کو جِلاتا ہے اس کے مرے پیچھے بے شک وہ مُردوں کو زندہ کرے گا اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو الله کی رحمت کے نشانات دیکھو کہ وہ کس طرح زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے بیشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ || تو الله کی رحمت کے نشانات دیکھو کہ وہ کس طرح زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے بیشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 50 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَانْظُرْ اِلٰۤى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ: تو اللہ کی رحمت کے نشانات دیکھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! اللہ تعالیٰ کی رحمت یعنی بارش نازل ہونے پر مُرَتَّب ہونے والے نشانات دیکھو کہ بارش زمین کو سیراب کرتی ہے ،پھر اس سے سبزہ نکلتا ہے، سبزے سے پھل پیدا ہوتے ہیں  اور پھلوں  میں  غذائیت ہوتی ہے اور اس سے جانداروں  کے جسمانی نظام کو مدد پہنچتی ہے اور یہ دیکھو کہ اللہ تعالیٰ یہ سبزے اور پھل پیدا کرکے کس طرح خشک ہوجانے والی زمین کوسرسبز و شاداب بنا دیتا ہے اور جس نے خشک زمین کوسرسبز کر دیا وہ بے شک مُردوں  کو زندہ کرے گا اور وہ ہراس چیز پر قادر ہے جو اس کی قدرت کے تحت آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔( روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۷ / ۵۲، ابو سعود، الروم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۴ / ۲۸۳ ، مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۵۰، ص۹۱۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now