قرآن - 30:51 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

51
وَلَئِنۡ أَرۡسَلۡنَا رِيحٗا فَرَأَوۡهُ مُصۡفَرّٗا لَّظَلُّواْ مِنۢ بَعۡدِهِۦ يَكۡفُرُونَ

Transliteration: (Wa la'in arsalnaa reehan fara awhu musfarral lazalloo mim ba'dihee yakfuroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَىٕنْ اَرْسَلْنَا رِیْحًا فَرَاَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوْا مِنْۢ بَعْدِهٖ یَكْفُرُوْنَ(51) || اور اگر ہم کوئی ہوا بھیجیں جس سے وہ کھیتی کو زرد دیکھیں تو ضرور اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر ہم کوئی ہوابھیجیں جس سے وہ کھیتی کو زرد دیکھیں تو ضرور اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں گے۔ || اور اگر ہم کوئی ہوابھیجیں جس سے وہ کھیتی کو زرد دیکھیں تو ضرور اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 51 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَىٕنْ اَرْسَلْنَا رِیْحًا: اور اگر ہم کوئی ہوابھیجیں ۔} اس سے پہلی آیات میں  بیان ہواکہ بارش رک جانے سے لوگ مایوس ہوجاتے ہیں  اور بارش ہوتی دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں  اور اس آیت میں  بیان فرمایا کہ ان کی یہ حالت ہمیشہ نہیں  رہتی بلکہ اگر ہم کوئی ایسی ہو ابھیجیں  جو کھیتی اور سبزے کے لئے نقصان دِہ ہو،پھر وہ کھیتی کو سرسبز و شاداب ہونے کے بعد زرد دیکھیں  تو ضرور کھیتی زرد ہونے کے بعد ناشکری کرنے لگیں  گے اور پہلی نعمت سے بھی مکر جائیں  گے۔ مراد یہ ہے کہ ان لوگوں  کی حالت یہ ہے کہ جب انہیں  رحمت پہنچتی ہے، رزق ملتا ہے تو وہ خوش ہوجاتے ہیں  اور جب کوئی سختی آتی ہے، کھیتی خراب ہو تی ہے توپہلی نعمتوں  سے بھی مکر جاتے ہیں  حالانکہ انہیں چاہئے تو یہ تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ پر توکّل کرتے اور جب نعمت پہنچتی توشکر بجالاتے اور جب بلا آتی توصبر کرتے اور دعا و اِستغفار میں  مشغول ہوجاتے۔(تفسیرکبیر، الروم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۹ / ۱۰۹، ابو سعود، الروم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۴ / ۲۸۳، روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۷ / ۵۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now