قرآن - 30:54 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

54
۞ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَكُم مِّن ضَعۡفٖ ثُمَّ جَعَلَ مِنۢ بَعۡدِ ضَعۡفٖ قُوَّةٗ ثُمَّ جَعَلَ مِنۢ بَعۡدِ قُوَّةٖ ضَعۡفٗا وَشَيۡبَةٗۚ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ وَهُوَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡقَدِيرُ

Transliteration: (Allahul lazee khalaqa kum min du'fin summa ja'ala mim ba'di du'fin quwwatan summa ja'ala mim ba'di quwwatin du'fanw wa shaibah; yakhluqu maa yashaaa'u wa Huwal 'Aleemul Qadeer)

ترجمہ: کنزالایمان - اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُؔعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُؔعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُؔعْفًا وَّ شَیْبَةًؕ-یَخْلُقُ مَا یَشَآءُۚ-وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْقَدِیْرُ(54) || الله ہے جس نے تمہیں ابتدا میں کمزور بنایا پھر تمہیں ناتوانی سے طاقت بخشی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا بناتا ہے جو چاہے وہی علم و قدرت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله ہی ہے جس نے تمہیں کمزور پیدا فرمایا پھر تمہیں کمزوری کے بعد قوت بخشی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا ۔ وہ جوچاہتا ہے پیدا کرتا ہے ،وہی علم والا،بڑی قدرت والا ہے۔ || الله ہی ہے جس نے تمہیں کمزور پیدا فرمایا پھر تمہیں کمزوری کے بعد قوت بخشی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا ۔ وہ جوچاہتا ہے پیدا کرتا ہے ،وہی علم والا،بڑی قدرت والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 54 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُؔعْفٍ: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور پیدا فرمایا۔} اس آیت میں  انسان کے مختلف احوال کی طرف اشارہ کیا گیاہے کہ پہلے وہ ماں  کے پیٹ میں  ایک لوتھڑا تھا، پھر بچہ بن کر پیدا ہوا اورشِیر خوار رہا ،یہ اَحوال انتہائی ضُعف اور کمزوری کے ہیں ۔ پھر تمہیں  بچپن کی کمزوری کے بعد جوانی کی قوت عطا فرمائی،پھر جوانی کی قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا۔ اللہ تعالیٰ جس چیزکو چاہے پیدا کرتا ہے اور کمزوری ، قوت ، جوانی اور بڑھاپا یہ سب اللہ تعالیٰ کے پیدا کئے سے ہیں  جو ظاہری اسباب کے اعتبار سے ایک طبعی عمل ہے لیکن حقیقت میں  ارادہ ِ الٰہی کی وجہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق اور اندازِ تخلیق کو جانتا ہے اور اسے ایک حال سے دوسرے حال کی طرف بدلنے پربڑی قدرت رکھنے والا ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now