قرآن - 37:84 سورہ الصافات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

84
إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ

Transliteration: (Iz jaaa'a Rabbahoo bi qalbin saleem)

ترجمہ: کنزالایمان - اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ(84) || جب کہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر۔ ترجمہ: کنزالعرفان جبکہ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے کرحاضر ہوا۔ || جبکہ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے کرحاضر ہوا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الصافات آیت 84 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ: جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور عبادت کی دعوت دی تو اس وقت ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کے لئے اخلاص تھا اور انہوں نے دنیا کی ہر چیز سے اپنے دل کوفارغ کرلیا تھا۔(قرطبی، الصافات، تحت الآیۃ: ۸۴، ۸ / ۶۸، الجزء الخامس عشر، مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۸۴،  ص۱۰۰۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now