قرآن - 37:93 سورہ الصافات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

93
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ

Transliteration: (Faraagha 'alaihim darbam bilyameen)

ترجمہ: کنزالایمان - فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ(93)فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ(94) || تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا۔ تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو لوگوں سے نظر بچا کر دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے لگے۔ تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے ہوئے آئے۔ || تو لوگوں سے نظر بچا کر دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے لگے۔ تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے ہوئے آئے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الصافات آیت 93 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًا: تو لوگوں  سے نظر بچا کر انہیں  مارنے لگے۔} جب بتوں  نے بالکل کوئی جواب نہ دیا تو حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے لوگوں  سے نظر بچا کر دائیں  ہاتھ میں  کلہاڑا اٹھا یا اور ان بتوں  کو مارنے لگے یہاں  تک کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بتوں  کو مار مار کر پارہ پارہ کردیا ۔(بحرالمیحط، الصافات، تحت الآیۃ:۹۳،۷ / ۳۵۱، قرطبی، الصافات، تحت الآیۃ: ۹۳،۸ / ۷۰، الجزء الخامس عشر، ملتقطاً)

          نوٹ:اس واقعہ کی تفصیل سورۂ اَنبیاء آیت نمبر57،58میں  بیان ہو چکی ہے۔

{فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ: تو کافر اس کی طرف آئے۔} جب کافروں  کو اس بات کی خبر پہنچی تو وہ بہت جلد حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس آئے اور ان سے کہنے لگے کہ ہم تو ان بتوں  کو پوجتے ہیں  اورتم انہیں  توڑتے ہو۔( خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۹۴، ۴ / ۲۱، جلالین، الصافات، تحت الآیۃ: ۹۴، ص۳۷۶-۳۷۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now