قرآن - 37:98 سورہ الصافات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

98
فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ

Transliteration: (Fa araadoo bihee kaidan faja 'alnaahumul asfaleen)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ(98) || تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو انہوں نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا توہم نے انہیں نیچا کردیا۔ || تو انہوں نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا توہم نے انہیں نیچا کردیا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الصافات آیت 98 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا: تو انہوں  نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا۔} ارشاد فرمایا کہ کفارنے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آگ میں  ڈال کر ان کے ساتھ فریب کرنا چاہا تو ہم نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اس آگ میں  سلامت رکھ کر کفار کے فریب کو باطل کر کے انہیں  ذلیل کر دیا ۔( روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۹۸، ۷ / ۴۷۱، ملخصاً)

نوٹ:اس واقعہ کی مزید تفصیل سورۂ اَنبیاء آیت نمبر68تا70میں  گزر چکی ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now