قرآن - 32:13 سورہ السجدة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

13
وَلَوۡ شِئۡنَا لَأٓتَيۡنَا كُلَّ نَفۡسٍ هُدَىٰهَا وَلَٰكِنۡ حَقَّ ٱلۡقَوۡلُ مِنِّي لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ أَجۡمَعِينَ

Transliteration: (Wa law shi'naa la-aatainaa kulla nafsin hudaahaa wa laakin haqqal qawlu minnee la amla'anna jahannama minal jinnati wannaasi ajma'een)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَ لٰـكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ(13) || اور اگر ہم چاہتے ہر جان کو اُس کی ہدایت عطا فرماتے مگر میری بات قرار پاچکی کہ ضرور جہنم کو بھر دوں گا ان جِنّوں اور آدمیوں سب سے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر ہم چاہتے توہر جان کو اس کی ہدایت دیدیتے مگر میری یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں ضرور جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھرد وں گا۔ || اور اگر ہم چاہتے توہر جان کو اس کی ہدایت دیدیتے مگر میری یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں ضرور جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھرد وں گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ السجدة آیت 13 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَوْ شِئْنَا: اور اگر ہم چاہتے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اگر ہم چاہتے توہر جان کو ایمان کی ہدایت اور توفیق دیدیتے اور اس پر ایسا لطف و کرم کرتے کہ اگر وہ اس کو اختیارکرتا تو راہ یاب ہوتا ،لیکن ہم نے ایسا نہ کیا، کیونکہ ہم کافروں  کوجانتے تھے کہ وہ کفر ہی اختیار کریں  گے،اور میری یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں  ضرور جہنم کو ان جنوں  اور انسانوں  سے بھردوں  گا جنہوں  نے کفر اختیار کیا ۔( مدارک، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۹۲۶، خازن، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۳، ۳ / ۴۷۷، ملتقطاً)

 جنوں  اور انسانوں  سے جہنم کو بھردیا جائے گا:

            معلوم ہو ا کہ جہنم کو کافر جنوں  اور انسانوں  سے بھر دیاجائے گا۔ ایک اور مقام پر ابلیس کو مُخاطَب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’ لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ‘‘ (ص:۸۵)

ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک میں  ضرور تجھ سے اور تیری پیروی کرنے والوں  سے سب سے جہنم بھردوں  گا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now