{فَذُوْقُوْا: تو چکھو۔} جب کافر جنّات اور انسان جہنم میں داخل ہوں گے تو جہنم کے خازن اُن سے کہیں گے’’تو اب عذاب کا مزہ چکھو کیونکہ تم نے اپنے اس دن کی حاضری کو بھلادیا تھا اور دنیا میں ایمان نہ لائے تھے ،بیشک ہم نے تمہیں عذاب میں چھوڑ دیا، اب تمہاری طرف کوئی توجہ نہ ہوگی اور تم اپنے کفر و تکذیب کے بدلے میں ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو ۔( خازن، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۴، ۳ / ۴۷۷، ملخصاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ السجدة آیت 14 تفسیر