قرآن - 91:2 سورہ الشمس ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

2
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا

Transliteration: (Wal qamari izaa talaa haa )

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا(1)وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا(2) || سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔ اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔ اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔ || سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔ اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشمس آیت 2 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا: سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔} یعنی سور ج کی قسم جبکہ اس کی روشنی ظاہر ہو۔اس سورت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کی عظمت اور معبود ہونے میں  اپنی وحدانیّت کا اظہار کرنے کے لئے متعدد چیزوں  کی قسم ارشاد فرمائی ہے اور یہ چیزیں  ایسی ہیں  کہ ان کے ساتھ مخلوق کے عظیم مَنافع وابستہ ہیں  اور ان میں  غور و فکر کر کے ہر انسان اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی وحدانیّت کے بارے میں  جان سکتا ہے۔( خازن ، الشّمس ، تحت الآیۃ : ۱، ۴ / ۳۸۱، صاوی، الشّمس، تحت الآیۃ: ۱، ۶ / ۲۳۶۹، تفسیرکبیر، الشّمس، تحت الآیۃ: ۱، ۱۱ / ۱۷۳، ملتقطاً)

{وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا: اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔} یعنی چاند کی قسم جب وہ سورج غروب ہونے کے بعد نکل آئے ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now