قرآن - 26:119 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

119
فَأَنجَيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ

Transliteration: (Fa anjainaahu wa mamma'ahoo fil fulkil mashhoon)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ(119)ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَﭤ(120) || تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں ۔ پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔ پھر اس کے بعد ہم نے باقی لوگوں کو غرق کر دیا۔ || تو ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔ پھر اس کے بعد ہم نے باقی لوگوں کو غرق کر دیا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 119 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاَنْجَیْنٰهُ: تو ہم نے اسے بچالیا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا قبول فرمائی اور اس نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اور ان کے ساتھ والوں  کوانسانوں ، پرندوں  اور جانوروں  سے بھری ہوئی کشتی میں سوار کرکے طوفان سے بچا لیا اور انہیں  نجات دینے کے بعد باقی لوگوں  کو طوفان میں  غرق کر دیا۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۱۹-۱۲۰، ۳ / ۳۹۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now