قرآن - 26:132 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

132
وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِيٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعۡلَمُونَ

Transliteration: (Wattaqul lazeee amad dakum bimaa ta'lamoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَ(132)اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَ(133)وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(134)اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍﭤ(135) || اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں ۔ تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں ۔ اور باغوں اور چشموں سے۔ بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی جو تمہیں معلوم ہیں ۔ اس نے جانوروں اور بیٹوں کے ساتھ تمہاری مدد کی۔ اور باغوں اور چشموں سے۔ بیشک مجھے تم پر ایک بڑے دن کے عذاب کاڈر ہے۔ || اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی جو تمہیں معلوم ہیں ۔ اس نے جانوروں اور بیٹوں کے ساتھ تمہاری مدد کی۔ اور باغوں اور چشموں سے۔ بیشک مجھے تم پر ایک بڑے دن کے عذاب کاڈر ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 132 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اتَّقُوْا: اور ڈرو۔} اس آیت اور اس کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم سے فرمایا: ’’اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان نعمتوں  سے مدد کی جنہیں  تم جانتے ہو،جیسے اس نے جانوروں  اور بیٹوں  کے ساتھ تمہاری مدد کی،باغوں  اور چشموں  سے تمہاری مدد کی،اگر تم نے میری نافرمانی کر کے ان نعمتوں  کی ناشکری کی تو بیشک مجھے تم پر ایک بڑے دن کے عذاب کاڈر ہے۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۳۲-۱۳۵، ۳ / ۳۹۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now