قرآن - 26:174 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

174
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(174) || بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔ || بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 174 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً: بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے۔} یعنی جو کچھ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے ساتھ کیا گیا، ا س میں  ان کے بعد والوں  کے لئے ضرور عبرت کی نشانی ہے تاکہ وہ اس قوم کے جیسا گندا ترین کام نہ کریں  اور ان پر بھی ویساعذاب نازل نہ ہو جیسا حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر نازل ہوا اور حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم میں  سے بھی بہت تھوڑے لوگ ہی آپ پر ایمان لائے تھے۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۴، ۶ ۳۰۲)اس لئے اے حبیبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کم لوگوں  کے ایمان لانے پر غمزدہ نہ ہوں۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now