قرآن - 26:2 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

2
تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ

Transliteration: (Tilka Aayaatul Kitaabil Mubeen)

ترجمہ: کنزالایمان - طٰسٓمّٓ(1)تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ(2) || یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی۔ ترجمہ: کنزالعرفان طسم۔ یہ ظاہر کرنے والی کتاب کی آیتیں ہیں۔ || طسم۔ یہ ظاہر کرنے والی کتاب کی آیتیں ہیں۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 2 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{طٰسٓمّٓ} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے اور ا س کی مراد اللہ تعالٰی اور اس کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی بہتر جانتے ہیں۔

{تِلْكَ: یہ} یعنی اِس سورت کی آیتیں  اُس قرآن کی آیتیں  ہیں  جس کا مُعْجِز یعنی دوسروں  کو مقابلے سے عاجز کر دینے والا نیز اللہ تعالٰی کا کلام ہونا روشن و ظاہر ہے اور جس کا حق کو باطل سے ممتاز کرنے والا ہونا واضح ہے۔اگر اس کی یہ شان نہ ہوتی تو لوگ اس کی مثل لانے پر ضرور قادر ہو جاتے اور اس کا مقابلہ کرنے سے عاجز نہ رہتے۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲، ۶ / ۲۶۱، جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲، ص۳۰۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now