قرآن - 26:213 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

213
فَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُعَذَّبِينَ

Transliteration: (Falaa tad'u ma'al laahi ilaahan aakhara fatakoona minal mu'azzabeen)

ترجمہ: کنزالایمان - فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَ(213) || توتو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اللہ کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کر نا ورنہ تو عذاب والوں میں سے ہوجائے گا۔ || تو اللہ کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کر نا ورنہ تو عذاب والوں میں سے ہوجائے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 213 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ: تو اللہ کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کرنا۔} اس آیت میں بظاہر خطاب حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ہے لیکن اس سے مراد آپ کی امت ہے، چنانچہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے (اے لوگو!) جب کافروں کا حال تم نے جان لیا تو تم اللہ  تعالٰی کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کرنا، اگر تم نے ایساکیا تو تم عذاب پانے والوں میں سے ہوجاؤگے۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۳، ۳ / ۳۹۷، جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۳، ص۳۱۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now