Transliteration: (Wallazeena yuhaaajjoona fil laahi mim ba'di mastujeeba lahoo hujjatuhum daahidatun 'inda Rabbihim wa 'alaihim ghadabunw wa lahum 'azaabun shadeed)
{وَ الَّذِیْنَ یُحَآجُّوْنَ فِی اللّٰهِ: اور وہ لوگ جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے
ہیں ۔} اِن جھگڑنے والوں سے مراد یہودی ہیں ، وہ چاہتے تھے کہ مسلمانوں کو پھر کفر کی طرف لوٹادیں ، اس لئے وہ
مسلمانوں سے جھگڑاکرتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ ہمارا دین پرانا، ہماری کتاب
پرانی اور ہمارے نبی پہلے آئے ،اِ س لئے ہم تم سے بہتر ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ان جھگڑنے والوں کی
اپنے دین کے حق ہونے پر ہردلیل ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک بے بنیاد ہے اور ان پر ان کے
کفر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا غضب ہے اور ان کے لیے آخرت میں ایسا سخت عذاب ہے جس کی حقیقت انہیں معلوم نہیں ۔( مدارک، الشوری، تحت الآیۃ: ۱۶، ص۱۰۸۵، روح البیان، الشوری، تحت
الآیۃ: ۱۶، ۸ / ۳۰۱، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشورى آیت 16 تفسیر