Transliteration: (Amit takhazoo min dooniheee awliyaaa'a fallaahu Huwal Waliyyu wa Huwa yuhyil mawtaa wa Huwa 'alaa kulli shai'in Qadeer (section 1))
{اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ: کیاکافروں نے اللہ کے سوا مددگار ٹھہرالیے ہیں ۔} یعنی کیا کفار نے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر بتوں کو اپنا مددگار بنا
لیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی (حقیقی)مددگار نہیں ،اگر انہوں نے کسی کو اپنا مدد گار بنانے کا ارادہ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی ا س بات کا حق دار نہیں کہ اسے مددگار بنایا
جائے کیونکہ وہ مُردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر شے پر قادر ہے اور جس کی یہ شان
ہے وہی اس بات کا حق دار ہے کہ اسے مددگار بنایا جائے جبکہ یہ بت تو خود عاجز
ہیں اور ان میں کسی طرح کی کوئی قدرت نہیں توپھران کی یہ اوقات کہاں ہے کہ انہیں مددگار
تسلیم کیا جائے۔(مدارک، الشوری، تحت الآیۃ: ۹، ص۱۰۸۲-۱۰۸۳، خازن، الشوری، تحت الآیۃ: ۹، ۴ / ۹۱، تفسیرکبیر، الشوری، تحت
الآیۃ: ۹، ۹ / ۵۸۱، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشورى آیت 9 تفسیر