قرآن - 64:15 سورہ التغابن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

15
إِنَّمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَأَوۡلَٰدُكُمۡ فِتۡنَةٞۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥٓ أَجۡرٌ عَظِيمٞ

Transliteration: (Innamaa amwaalukum wa awlaadukum fitnah; wallaahu 'indahooo ajrun 'azeem)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌؕ-وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ(15) || تمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تمہارے مال اور تمہاری اولادایک آزمائش ہی ہیں اور اللہ کے پاس بہت بڑا ثواب ہے۔ || تمہارے مال اور تمہاری اولادایک آزمائش ہی ہیں اور اللہ کے پاس بہت بڑا ثواب ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ التغابن آیت 15 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ: تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہی ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہی ہیں  کہ کبھی آدمی اُن کی وجہ سے گناہ اور مَعْصِیَت میں  مبتلا ہوجاتا ہے اور ان میں  مشغول ہو کر اُمورِ آخرت کو سر انجام دینے سے غافل ہوجاتا ہے حالانکہ آخرت میں  اللّٰہ تعالیٰ کے پاس بڑا ثواب ہے جو کہ تمہارے اَموال اور اولاد سے حاصل ہونے والی مَنفَعت سے کہیں  زیادہ عظیم ہے ، تو تم لحاظ رکھو تاکہ ایسا نہ ہو کہ اَموال اور اولاد میں  مشغول ہو کر ثوابِ عظیم کھو بیٹھو۔( مدارک، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۲۴۸، جلالین، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۴۶۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now