Transliteration: (Yusabbihu lillaahi maa fis samaawaati wa maa fil ardi lahul mulku wa lahul hamd, wa Huwa 'alaa kulli shai 'in Qadeer)
{یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ: جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں سب اللّٰہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔} اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ کی چار شانیں بیان ہوئی ہیں ،(1) جو کچھ آسمانوں اورزمین میں موجود ہے سب اللّٰہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔(2) اسی کی بادشاہت ہے اور وہ اپنی بادشاہت میں جیسے چاہے تَصَرُّف فرماتا ہے ،اِس میں اُس کا نہ کوئی شریک ہے نہ حصہ دار۔(3) تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں کیونکہ سب نعمتیں اسی کی ہیں ۔ (4) وہ ہر چیز پر قادر ہے اورکسی مانع اور رکاوٹ کے بغیر جو چاہتا ہے جیسا چاہتا ہے کرتا ہے۔(خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۲۷۴، ملخصاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ التغابن آیت 1 تفسیر