قرآن - 64:4 سورہ التغابن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعۡلِنُونَۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

Transliteration: (Ya'lamu maa fis samaawaati wal ardi wa ya'lamu maa tusirroona wa maa tu'linoon; wallaahu 'Aleemum bizaatis sudoor)

ترجمہ: کنزالایمان - یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(4) || جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جانتا ہے جو تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو اور اللہ دلوں کی جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہواور جوتم ظاہر کرتے ہو، اور اللہ دلوں کی بات خوب جانتا ہے۔ || وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہواور جوتم ظاہر کرتے ہو، اور اللہ دلوں کی بات خوب جانتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ التغابن آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں  اور زمین میں  ہے۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے علم کی وسعت کو بیان فرمایا ہے ،چنانچہ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ آسمانوں  اور زمین میں  موجود ہر چیز کو اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے،تمہاری نیتوں ،دلی ارادوں  اور اعمال کو بھی جانتاہے، تمہارے ظاہری اور پوشیدہ کاموں  سے بھی خبردار ہے حتّٰی کہ جو چیزیں  صرف خیال میں  رہیں  اور کبھی ان کا ظہور نہ ہوا، ان کی بھی خبر رکھتا ہے، لہٰذا ہرکوئی اللّٰہ تعالیٰ کے ڈر اور اس سے حیا کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now