قرآن - 64:3 سورہ التغابن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

3
خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَأَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۖ وَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ

Transliteration: (Khalaqas samaawaati wal arda bilhaqqi wa sawwarakum fa ahsana suwarakum wa ilaihil maseer)

ترجمہ: کنزالایمان - خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْۚ-وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ(3) || اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری تصویر کی تو تمہاری اچھی صورت بنائی اور اسی کی طرف پھرنا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری صورتیں بنائیں تو تمہاری اچھی صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف پھرنا ہے۔ || اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری صورتیں بنائیں تو تمہاری اچھی صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف پھرنا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ التغابن آیت 3 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ: اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے۔} ارشاد فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے جن میں  ہزاروں  دینی اور دُنْیَوی مَصلحتیں  ہیں  اوراس نے تمہاری صورت بنائی تو دیگر مخلوق کے مقابلے میں  تمہاری اچھی صورتیں  بنائیں ،اس احسان کے شکریے میں  تم پر لازم ہے کہ اپنی سیرت بھی اچھی رکھو،نیز قیامت کے دن تمہیں  اسی کی بارگاہ میں  لوٹ کر جانا ہے تو تم اپنے باطن کو اچھا کر لو تاکہ عذاب کے ذریعے تمہارے ظاہر کومَسخ نہ کر دیاجائے۔( روح البیان، التغابن، تحت الآیۃ:۳، ۱۰ / ۵-۶، بیضاوی، التغابن، تحت الآیۃ: ۳، ۵ / ۳۴۵، خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۲۷۵، ملتقطاً)

           انسانی صورت بہترین صورت ہے، اسے بگاڑنا حرام ہے، لہٰذا ناک کان کاٹنا، چہرے پر راکھ وغیرہ مل کر صورت بگاڑنا، مَردوں  کو عورت کی شکل یا عورتوں  کو مَردوں  کی شکل بناناحرام ہے ،اللّٰہ تعالیٰ نے جو صورت بخشی وہ ہی اچھی ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now