قرآن - 64:7 سورہ التغابن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

7
زَعَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَن لَّن يُبۡعَثُواْۚ قُلۡ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتُبۡعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلۡتُمۡۚ وَذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ

Transliteration: (Za'amal lazeena kafarooo al-lany yub'asoo; qul balaa wa rabbee latub'asunna summa latunabba'unna bimaa 'amiltum; wa zaalika 'alal laahi yaseer)

ترجمہ: کنزالایمان - زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْاؕ-قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْؕ-وَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ(7) || کافروں نے بکا کہ وہ ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے تم فرماؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہارے کوتک تمہیں جتا دئیے جائیں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کافروں نے گمان کرلیا کہ انہیں ہر گز دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا ، تم فرماؤ: کیوں نہیں ،میرے رب کی قسم، تم ضرور دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے پھرضرور تمہارے اعمال تمہیں بتادئیے جائیں گے اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔ || کافروں نے گمان کرلیا کہ انہیں ہر گز دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا ، تم فرماؤ: کیوں نہیں ،میرے رب کی قسم، تم ضرور دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے پھرضرور تمہارے اعمال تمہیں بتادئیے جائیں گے اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ التغابن آیت 7 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْا: کافروں  نے گمان کرلیا کہ انہیں  ہرگز دوبارہ زندہ نہیں  کیاجائے گا۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ کافر مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرتے ہیں  ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفارِ مکہ نے یہ گمان کر لیا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہرگز نہ اٹھائے جائیں  گے اور کبھی اپنی قبروں  سے نہ نکلیں  گے، اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کے گمان کا رد کرتے ہوئے ان سے فرما دیں  : کیوں  نہیں ، میرے رب کی قسم ،تم قیامت کے دن ضرور اٹھائے جاؤ گے ،پھر تمہارے اعمال تمہیں بتادئیے جائیں  گے تاکہ تم سے حساب لیا جائے اور تمہیں  تمہارے اعمال کی سزا دی جائے اور(یاد رکھو) قیامت کے دن دوبارہ زندہ کرنا،اعمال کا حساب لینا اور ان کی جزا دینا اللّٰہ تعالیٰ پر آسان ہے کیونکہ ا س کی قدرت کامل ہے ۔( خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۲۷۵، روح البیان، التغابن، تحت الآیۃ: ۷، ۱۰ / ۹-۱۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now