قرآن - 43:51 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

51
وَنَادَىٰ فِرۡعَوۡنُ فِي قَوۡمِهِۦ قَالَ يَٰقَوۡمِ أَلَيۡسَ لِي مُلۡكُ مِصۡرَ وَهَٰذِهِ ٱلۡأَنۡهَٰرُ تَجۡرِي مِن تَحۡتِيٓۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ

Transliteration: (Wa naadaa Fir'awnu fee qawmihee qaala yaa qawmi alaisa lee mulku Misra wa haazihil anhaaru tajree min tahtee afalaa tubsiroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ نَادٰى فِرْعَوْنُ فِیْ قَوْمِهٖ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَیْسَ لِیْ مُلْكُ مِصْرَ وَ هٰذِهِ الْاَنْهٰرُ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِیْۚ-اَفَلَا تُبْصِرُوْنَﭤ(51) || اور فرعون اپنی قوم میں پکارا کہ اے میری قوم کیا میرے لیے مصر کی سلطنت نہیں اور یہ نہریں کہ میرے نیچے بہتی ہیں تو کیا تم دیکھتے نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور فرعون نے اپنی قوم میں اعلان کرکے کہا: اے میری قوم!کیا مصر کی بادشاہت میری نہیں ہے اوریہ نہریں جومیرے نیچے بہتی ہیں ؟ تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟ || اور فرعون نے اپنی قوم میں اعلان کرکے کہا: اے میری قوم!کیا مصر کی بادشاہت میری نہیں ہے اوریہ نہریں جومیرے نیچے بہتی ہیں ؟ تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 51 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ نَادٰى فِرْعَوْنُ فِیْ قَوْمِهٖ قَالَ: اور فرعون نے اپنی قوم میں  اعلان کرکے کہا۔} اس سے پہلی آیات میں  فرعون اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مابین ہونے والامعاملہ بیان کیا گیا اور اس آیت سے فرعون اور ا س کی قوم کے مابین ہونے والا معاملہ ذکر کیا جارہا ہے۔چنانچہ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون نے اپنی قوم میں  بڑے فخر کے ساتھ اعلان کرکے کہا: اے میری قوم!کیا مصر کی بادشاہت اور میرے محل کے نیچے بہنے والی دریائے نیل سے نکلی ہوئی بڑی بڑی نہریں  میری نہیں  ہیں ؟ تو کیا تم میری عظمت و قوت اور شان و سَطْوَت دیکھتے نہیں ؟

            اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ خلیفہ ہارون رشید نے جب یہ آیت پڑھی اور مصر کی حکومت پر فرعون کا غرور دیکھا تو کہا ’’ میں  وہ مصر اپنے ایک ادنیٰ غلام کو دے دوں  گا، چنانچہ اُنہوں نے ملک ِمصر خصیب کو دے دیا جو اُن کا غلام تھا اور وضو کرانے کی خدمت پر مامور تھا۔(تفسیرکبیر ، الزّخرف ، تحت الآیۃ : ۵۱ ، ۹ / ۶۳۷ ، خازن ، الزّخرف ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۴ / ۱۰۷، مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۱، ص۱۱۰۲-۱۱۰۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now