قرآن - 43:54 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

54
فَٱسۡتَخَفَّ قَوۡمَهُۥ فَأَطَاعُوهُۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ

Transliteration: (Fastakhaffa qawmahoo fa ataa'ooh; innahum kaanoo qawman faasiqeen)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ(54) || پھر اس نے اپنی قوم کو کم عقل کرلیا تو وہ اس کے کہنے پر چلے بیشک وہ بے حکم لوگ تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان توفرعون نے اپنی قوم کوبیوقوف بنالیا تو وہ اس کے کہنے پر چل پڑے بیشک وہ نافرمان لوگ تھے۔ || توفرعون نے اپنی قوم کوبیوقوف بنالیا تو وہ اس کے کہنے پر چل پڑے بیشک وہ نافرمان لوگ تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 54 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ: تو فرعون نے اپنی قوم کو بیوقوف بنالیا۔} یعنی فرعون نے اس طرح کی چکنی چپڑی باتیں  کر کے ان جاہلوں  کی عقل مار دی اور انہیں  بہلا پھسلا لیا تو وہ اس کے کہنے پر چل پڑے اور وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب کرنے لگے۔بے شک وہ نافرمان لوگ تھے کیونکہ انہوں  نے اللہ تعالیٰ کے رسول کی اطاعت کرنے کی بجائے فرعون جیسے جاہل اور سرکش کی پیروی کی۔(خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۴، ۴ / ۱۰۸، تفسیرکبیر، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۴، ۹ / ۶۳۸،ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now