قرآن - 43:81 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

81
قُلۡ إِن كَانَ لِلرَّحۡمَٰنِ وَلَدٞ فَأَنَا۠ أَوَّلُ ٱلۡعَٰبِدِينَ

Transliteration: (Qul in kaana lir Rahmaani walad; fa-ana awwalul 'aabideen)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ﳓ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ(81) || تم فرماؤ بفرضِ مُحال رحمٰن کے کوئی بچہ ہوتا تو سب سے پہلے میں پوجتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: (ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ) اگر رحمٰن کے کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں (اس کی) عبادت کرنے والا ہوتا۔ || تم فرماؤ: (ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ) اگر رحمٰن کے کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں (اس کی) عبادت کرنے والا ہوتا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 81 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ: تم فرماؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرمائیں  کہ میں  ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ اگررحمٰن کا کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں  اس کی عبادت کرنے والا ہوتا لیکن اس کا کوئی بیٹا نہیں  کیونکہ اس کے لئے اولاد ہی محال ہے۔ اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ نضر بن حارث نے کہا تھا: فرشتے خدا کی بیٹیاں  ہیں ، اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔جب یہ آیت نازل ہوئی تو نضر کہنے لگا: تم دیکھ لو قرآن میں  میری تصدیق آگئی ہے۔ ولید نے اس سے کہا: تیری تصدیق نہیں  ہوئی بلکہ اس میں  یہ فرمایا گیا ہے کہ رحمٰن کی اولاد نہیں  ہے۔( مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۱، ص۱۱۰۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now