قرآن - 43:83 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

83
فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ

Transliteration: (Fazarhum yakhoodoo wa yal'aboo hattaa yulaaqoo Yawmahumul lazee yoo'adoon)

ترجمہ: کنزالایمان - سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ(82)فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ(83) || پاکی ہے آسمانوں اور زمین کے رب کو عرش کے رب کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں ۔ تو تم انہیں چھوڑو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں یہاں تک کہ اپنے اُس دن کو پائیں جس کا اُن سے وعدہ ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان آسمانوں اور زمین کا رب ، عرش کا مالک ان باتوں سے پاک ہے جوکافر بیان کرتے ہیں ۔ تو تم انہیں چھوڑدو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں یہا ں تک کہ اپنے اس دن کو پائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔ || آسمانوں اور زمین کا رب ، عرش کا مالک ان باتوں سے پاک ہے جوکافر بیان کرتے ہیں ۔ تو تم انہیں چھوڑدو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں یہا ں تک کہ اپنے اس دن کو پائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 83 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَذَرْهُمْ: تو تم انہیں  چھوڑدو۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، میں  نے کفار کا نظرِیَّہ باطل ہونے پر قطعی دلیل بیان کر دی لیکن وہ اس کی طرف توجہ نہیں  دیتے کیونکہ وہ مال،منصب اور حکومت کی طلب میں  ڈوبے ہوئے ہیں ، اس لئے آپ انہیں  ان کے حال پر چھوڑ دیں  کہ جس لَغْوْ اور باطل کام میں  لگے ہوئے ہیں اسی میں  پڑے رہیں ، یہاں  تک کہ وہ اپنے ا س دن کو پالیں  جس میں  انہیں  عذاب دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اور وہ قیامت کا دن ہے۔( تفسیرکبیر، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۳، ۹ / ۶۴۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now