Transliteration: (Wa Huwal lazee fissamaaa'i ilaahunw wa fil ardi ilaah; wa Huwal Hakeemul 'Aleem)
{وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ: اور وہی آسمان والوں کامعبود ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ وہی ہے جو آسمان والوں کامعبود ہے اور زمین
والوں کامعبود ہے،اس کے علاوہ اور کوئی چیز معبود ہونے کی صلاحیت
نہیں رکھتی، لہٰذا جو آسمان اور زمین والوں کا معبود ہے تم
صرف اسی کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ،وہ اپنی مخلوق کے
معاملات کا انتظام فرمانے میں حکمت والا ہے اور ان کی ضروریات سے با
خبر ہے۔( تفسیرطبری،
الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۴، ۱۱ / ۲۱۷-۲۱۸)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 84 تفسیر