قرآن - 39:75 سورہ الزمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

75
وَتَرَى ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ حَآفِّينَ مِنۡ حَوۡلِ ٱلۡعَرۡشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡۚ وَقُضِيَ بَيۡنَهُم بِٱلۡحَقِّۚ وَقِيلَ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ تَرَى الْمَلٰٓىٕكَةَ حَآفِّیْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْۚ-وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ قِیْلَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(75) || اور تم فرشتوں کو دیکھو گے عرش کے آس پاس حلقہ کئے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ ا س کی پاکی بولتے اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گااور کہا جائے گا کہ سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہان کا رب۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ ہرطرف سے عرش کو گھیرے ہوئے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کررہے ہیں اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا اور کہا جائے گا : تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جوتمام جہانوں کا پالنے والاہے۔ || اور تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ ہرطرف سے عرش کو گھیرے ہوئے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کررہے ہیں اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا اور کہا جائے گا : تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جوتمام جہانوں کا پالنے والاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزمر آیت 75 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ تَرَى الْمَلٰٓىٕكَةَ: اور تم فرشتوں کو دیکھو گے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ فرشتوں کو دوبارہ زندہ فرمائے گا تو آپ دیکھیں گے کہ فرشتے ہرطرف سے عرش کو گھیرے ہوئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی تعریف کے ساتھ ا س کی پاکی بیان کررہے ہیں اور قیامت کے دن لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا کہ مومنوں  کو جنت میں  اور کافروں  کو دوزخ میں  داخل کر دیا جائے گا اور جنتی لوگ جنت میں  داخل ہو کر شکر ادا کرنے کے لئے عرض کریں گے کہ تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جوتمام جہانوں کا پالنے والاہے۔(روح البیان، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۵، ۸ / ۱۴۷-۱۴۸، خازن، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۵، ۴ / ۶۴، ملتقطاً)

حضرت وہب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’جو یہ جاننے کا ارادہ رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے درمیان کیسے فیصلہ فرماتا ہے تو وہ سورہِ زمر کے آخری حصے کو پڑھے۔(درمنثور، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۵، ۷ / ۲۶۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now