قرآن - 39:1 سورہ الزمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

1
تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ

ترجمہ: کنزالایمان - تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ(1) || کتاب اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کتاب کانازل فرمانا اس اللہ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والا ہے۔ || کتاب کانازل فرمانا اس اللہ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزمر آیت 1 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ: کتاب کانازل فرمانا۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اس کتاب قرآنِ پاک کو نازل فرمانا اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والا ہے،کسی اور کی طرف سے ہر گز نہیں  جیسا کہ مشرکین کہتے ہیں  کہ اسے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے پاس سے بنا لیا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ یہ کتاب قرآنِ کریم اور خصوصاً اس مبارک سورت کو نازل کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے لہٰذا تم اسے غور سے سنو اور ا س کے احکامات پر عمل کرو کہ یہ کتاب عزیز، اسے بھیجنے والا عزیز،اسے لے کر آنے والا فرشتہ عزیز اور جس پر نازل ہوئی وہ بھی عزیز ہے۔( روح البیان، الزمر، تحت الآیۃ: ۱، ۸ / ۶۸)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now