قرآن - 35:25 سورہ فاطر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

25
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدۡ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ وَبِٱلزُّبُرِ وَبِٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُنِيرِ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْۚ-جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالزُّبُرِ وَ بِالْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ(25) || اور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو اُن سے اگلے بھی جھٹلاچکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول آئے روشن دلیلیں اور صحیفے اور چمکتی کتاب لے کر۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے پہلے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں اور صحیفے اورروشن کردینے والی کتابیں لے کر آئے۔ || اور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے پہلے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں اور صحیفے اورروشن کردینے والی کتابیں لے کر آئے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 25 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ: اور اگر یہ تمہیں  جھٹلائیں ۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر کفارِ مکہ آپ کو جھٹلانے پر ہی قائم ہیں  تو آپ ان کی اور ان کے جھٹلانے کی پرواہ نہ کریں ، ان سے پہلی امتوں  کے لوگ بھی اپنے رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوجھٹلاچکے ہیں حالانکہ ان کے پاس ان کے رسول اپنے دعویٰ کی صداقت اوراپنی نبوت پر دلالت کرنے والے روشن معجزات ، صحیفے اور حق کوروشن کردینے والی کتابیں  توریت ، انجیل اور زبور لے کر آئے تھے۔(تفسیر قرطبی، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۵، ۷ / ۲۴۸، الجزء الرابع عشر، ابو سعود، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۵، ۴ / ۳۶۸، روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۵، ۷ / ۳۴۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now