{ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: پھر میں نے کافروں کی گرفت کی۔} یعنی پھر ہم نے ان لوگوں کو طرح طرح کے عذابوں میں گرفتار کر کے ہلاک کر دیا جنہوں نے ہمارے رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رسالت کو نہ مانا اور ہماری نشانیوں کی حقیقت کا انکار کیا اور اپنے جھٹلانے پر قائم رہے۔ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ دیکھیں کہ انہیں میرا عذاب دینا کیساہوا؟( تفسیر طبری، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۶، ۱۰ / ۴۰۸، روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۶، ۷ / ۳۴۱، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 26 تفسیر