قرآن - 40:15 سورہ غافر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

15
رَفِيعُ ٱلدَّرَجَٰتِ ذُو ٱلۡعَرۡشِ يُلۡقِي ٱلرُّوحَ مِنۡ أَمۡرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ لِيُنذِرَ يَوۡمَ ٱلتَّلَاقِ

ترجمہ: کنزالایمان - رَفِیْعُ الدَّرَجٰتِ ذُو الْعَرْشِۚ-یُلْقِی الرُّوْحَ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ لِیُنْذِرَ یَوْمَ التَّلَاقِ(15) || بلند درجے دینے والا عرش کامالک ایمان کی جان وحی ڈالتا ہے اپنے حکم سے اپنے بندوں میں جس پر چاہے کہ وہ ملنے کے دن سے ڈرائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔(اللہ ) بلند درجات دینے والا، عرش کامالک ہے۔ وہ اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے ایمان کی جان وحی ڈالتا ہے تا کہ وہ ملنے کے دن سے ڈرائے۔ || ۔(اللہ ) بلند درجات دینے والا، عرش کامالک ہے۔ وہ اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے ایمان کی جان وحی ڈالتا ہے تا کہ وہ ملنے کے دن سے ڈرائے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ غافر آیت 15 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{رَفِیْعُ الدَّرَجٰتِ ذُو الْعَرْشِ: بلند درجات دینے والا، عرش کامالک ہے۔} یہاں سے اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال والی مزید صفات بیان کی جا رہی ہیں ، چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو اللہ عَزَّوَجَلَّ  تنہا معبود ہے،اس کی شان یہ ہے کہ وہ انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، اولیاء اورعلماء رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ کو جنت میں  بلند درجات دینے والا اورعرش جیسی عظیم چیز کامالک ہے۔وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے نبوت کا منصب عطا فرماتا ہے اور جس کو نبی بناتا ہے اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو قیامت کے دن کا خوف دلائے، اور قیامت کا دن وہ ہے جس میں  آسمان والے، زمین والے اور اوّلین و آخرین ملیں گے ، روحیں جسموں سے اور ہر عمل کرنے والا اپنے عمل سے ملے گا۔

            رفیع کا ایک معنی مُرْتَفِعْ بھی ہے،یعنی اللہ تعالیٰ خود بہت شان اوربلنددرجہ والاہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے جمال اور جلال کی تمام صفات میں اور اپنی وحدانیّت کے اعتبارسے تمام موجودات میں ہرلحاظ سے بلنداوربرترہے اوروہ ہر چیز سے بے پرواہ ہے اورہم سب اس کے محتاج ہیں ۔(تفسیرکبیر ، المؤمن ، تحت الآیۃ : ۱۵، ۹ / ۴۹۷-۴۹۹ ، خازن ، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴ / ۶۸، مدارک، غافر، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۰۵۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now