قرآن - 40:20 سورہ غافر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

20
وَٱللَّهُ يَقۡضِي بِٱلۡحَقِّۖ وَٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَقۡضُونَ بِشَيۡءٍۗ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ

Transliteration: (Wallaahu yaqdee bilhaqq, wallazeena yad'oona min doonihee laa yaqdoona bishai'; innal laaha Huwas Samee'ul Baseer (section 2))

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّؕ-وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍؕ-اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ(20) || اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے اور اس کے سوا جن کو پوجتے ہیں وہ کچھ فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سُنتا دیکھتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے، اور اس کے سوا جن کووہ پوجتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سننے والا، دیکھنے والا ہے۔ || اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے، اور اس کے سوا جن کووہ پوجتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سننے والا، دیکھنے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ غافر آیت 20 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّ: اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ہر نیک اور گناہگار کے حق میں  عادلانہ اور سچا فیصلہ فرماتا ہے اور جن بتوں  کو یہ مشرکین پوجتے ہیں  ان کا حال یہ ہے کہ وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں  کرتے کیونکہ نہ وہ علم رکھتے ہیں  ، نہ قدرت ،تو ان بتوں  کی عبادت کرنا اور انہیں  اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا بہت ہی کھلا باطل ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی اپنی مخلوق کے اَقوال کو سننے والا اور ان کے اَفعال اور تمام اَحوال کو دیکھنے والا ہے۔(روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۸ / ۱۷۲، خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴ / ۶۹، جلالین، غافر، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۳۹۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now