Transliteration: (Yaa qawmi lakumul mulkul yawma zaahireena fil ardi famai yansurunaa mim baasil laahi in jaaa'anaa; qaala Fir'awnu maaa ureekum illaa maaa araa wa maaa ahdeekum illaa sabeelar Rashaad)
{یٰقَوْمِ: اے میری قوم!} اٰلِ فرعون کے مومن نے اپنی قوم کو سمجھاتے ہوئے کہا:اے میری قوم! آج
تمہاری بادشاہی ہے اوربنی اسرائیل پرتمہیں غلبہ حاصل ہے اس لئے اپنے
ملک مصرمیں توکوئی ایساکام نہ کروجس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا عذاب آئے اورملک وقوم تباہ وبرباد ہوجائے اوریادرکھوکہ(انہیں قتل کر دینے کی صورت میں) اگراللہ تعالیٰ نے ہم پر عذاب نازل کر دیاتوہمیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔ اس مومن کی نصیحت سن کر
فرعون نے کہا:میں تو تمہیں وہی سمجھاتا ہوں جو
میں خود سمجھتا ہوں کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوقتل ہی کردیاجائے تاکہ
یہ معاملہ ہی ختم ہوجائے اور میں ا س رائے کے ذریعے
تمہیں وہی بتاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے۔( روح
البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۹، ۸ / ۱۷۸-۱۷۹)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ غافر آیت 29 تفسیر