قرآن - 40:38 سورہ غافر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

38
وَقَالَ ٱلَّذِيٓ ءَامَنَ يَٰقَوۡمِ ٱتَّبِعُونِ أَهۡدِكُمۡ سَبِيلَ ٱلرَّشَادِ

Transliteration: (Wa qaalal lazeee aamana yaa qawmit tabi'ooni ahdikum sabeelar rashaad)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِ(38) || اور وہ ایمان والا بولا اے میری قوم میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ایمان والے نے کہا: اے میری قوم!میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں ۔ || اور ایمان والے نے کہا: اے میری قوم!میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ غافر آیت 38 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ: اور ایمان والے نے کہا۔} جب مردِ مومن نے دیکھا کہ فرعون کوئی معقول جواب نہیں  دے سکا تو ا س نے دوبارہ اپنی قوم سے کہا:اے میری قوم ! تم فرعون کی بجائے میری پیروی کرومیں تمہیں بھلائی اورنجات کا راستہ دکھاؤں گا۔

اولیاء کی پیروی میں  بھی ہدایت ہے:

اس میں  اشارہ ہے کہ فرعون اوراس کی قوم جس راستہ پرچل رہی ہے وہ گمراہی کاراستہ ہے اور یہ بھی اشارہ ہے کہ ہدایت انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اولیاءِ عظام رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ کی پیروی میں  رکھی گئی ہے اور جس طرح نبی عَلَیْہِ السَّلَام اپنے امتی کو ہدایت کا راستہ دکھاتے ہیں  اسی طرح نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے تابع رہتے ہوئے اولیاء و صالحین بھی ہدایت کا راستہ دکھاتے ہیں ۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۳۸، ۸ / ۱۸۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now