قرآن - 40:47 سورہ غافر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

47
وَإِذۡ يَتَحَآجُّونَ فِي ٱلنَّارِ فَيَقُولُ ٱلضُّعَفَـٰٓؤُاْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُوٓاْ إِنَّا كُنَّا لَكُمۡ تَبَعٗا فَهَلۡ أَنتُم مُّغۡنُونَ عَنَّا نَصِيبٗا مِّنَ ٱلنَّارِ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ(47)قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤۙ-اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ(48) || اور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور اُن سے کہیں گے جو بڑے بنتے تھے ہم تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ گھٹا لوگے۔ وہ تکبر والے بولے ہم سب آگ میں ہیں بے شک اللہ بندوں میں فیصلہ فرما چکا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور ان سے کہیں گے جو (دنیا میں) بڑے بنتے تھے: ہم تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ کم کرو گے؟ وہ بڑے بننے والے کہیں گے: ہم سب آگ میں ہیں بیشک اللہ بندوں میں فیصلہ فرماچکا۔ || اور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور ان سے کہیں گے جو (دنیا میں) بڑے بنتے تھے: ہم تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ کم کرو گے؟ وہ بڑے بننے والے کہیں گے: ہم سب آگ میں ہیں بیشک اللہ بندوں میں فیصلہ فرماچکا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ غافر آیت 47 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ: اور جب وہ آگ میں  باہم جھگڑیں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے انبیاء کے سردار!آپ اپنی قوم سے جہنم کے اندر کفار کے آپس میں  جھگڑنے کا حال ذکر فرمائیے کہ جب وہ لوگ جہنم کی آگ میں  ایک دوسرے سے جھگڑاکریں  گے اور ان میں  سے جو لوگ کمزور تھے وہ اپنے متکبِّر سرداروں  سے کہیں  گے : ہم دنیا میں  تمہارے تابع تھے اور تمہاری وجہ سے ہی کافر بنے تو کیا تم ا س بات پر قادر ہو کہ ہم جس عذاب میں  مبتلا ہیں  اس کا کوئی حصہ ہم سے دور کر دو؟کافروں  کے سردار جواب دیں  گے :ہم سب آگ میں  ہیں  اور ہر ایک اپنی مصیبت میں  گرفتار ہے ، ہم میں  سے کوئی کسی کے کام نہیں  آسکتا،اگر ہم کچھ کر سکتے ہوتے تو اپنے لئے نہ کر لیتے۔ اب فیصلہ ہوچکا ہے جس میں  کوئی کمی بیشی نہیں  ہوسکتی ،بے شک اللہ تعالیٰ نے ایمانداروں  کو جنت میں  داخل کردیا اور کافروں  کو جہنم میں  بھیج دیا ، جو ہونا تھا ہوچکا اب اس سے ہٹ کر کچھ نہیں  ہو سکتا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now