قرآن - 14:33 سورہ ابراھیم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

33
وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ دَآئِبَيۡنِۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ

Transliteration: (Wa sakhkhara lakumush shamsa walqamara daaa'ibaini wa sakhkhara lakumul laila wannahaar)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَآىٕبَیْنِۚ-وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ(33) || اور تمہارے لیے سورج اور چاند مسخر کیے جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن مسخر کیے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تمہارے لیے سورج اور چاندکو کام پر لگادیا جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن کومسخر کردیا۔ || اور تمہارے لیے سورج اور چاندکو کام پر لگادیا جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن کومسخر کردیا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ابراھیم آیت 33 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ:اور تمہارے لیے سورج اور چاندکو کام پر لگادیا۔}اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہی ہے جس نے سور ج اور چاند کو تمہارے لئے کام پر لگا دیا، دن میں  سورج طلوع ہو جاتا ہے اور رات میں  چاند نکل آتا ہے تاکہ تمہاری جانوں  اور معاش کی درستی رہے اورجب سے اللّٰہ تعالیٰ نے سورج اور چاندکو پیدا فرمایا ہے تب سے وہ اپنے اپنے محل میں  گردش کر رہے ہیں  اور اسی طرح قیامت تک گردش کرتے رہیں  گے،اپنی گردش کی وجہ سے نہ کمزور پڑیں  گے اور نہ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں  گے اور تمہارے مَنافع اور اَسباب کی درستی کے لیے رات اور دن کومسخر کردیا ہے،رات جاتی ہے تو دن نکل آتا ہے ،دن ختم ہوتا ہے تو رات آ جاتی ہے،دن میں  تم اپنے معاش کے کاموں  میں  مصروف ہوتے ہو اور رات میں  آرام کرتے ہو، یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی تم پر رحمت ہے۔ (تفسیر طبری، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۳، ۷ / ۴۵۷-۳۵۸، صاوی، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۱۰۲۴-۱۰۲۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now