قرآن - 14:52 سورہ ابراھیم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

52
هَٰذَا بَلَٰغٞ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُواْ بِهِۦ وَلِيَعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞ وَلِيَذَّكَّرَ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَٰبِ

Transliteration: (Haaza balaaghul linnaasi wa liyunzaroo bihee wa liya'lamooo annamaa Huwa Illaahunw Waahidunw wa liyaz zakkara ulul albaab)

ترجمہ: کنزالایمان - هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ(52) || یہ لوگوں کو حکم پہنچانا ہے اور اس لیے کہ وہ اس سے ڈرائے جائیں اور اس لیے کہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور اس لیے کہ عقل والے نصیحت مانیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ لوگوں کیلئے تبلیغ ہے اور اس لیے کہ انہیں اس کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔ || یہ لوگوں کیلئے تبلیغ ہے اور اس لیے کہ انہیں اس کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ابراھیم آیت 52 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{هٰذَا:یہ۔} اس آیت میں  قرآن پاک کے نزول کی کئی حکمتیں  بیان کی گئی ہیں ۔(1) اس قرآن شریف میں  لوگوں  کے لئے تبلیغ اور نصیحت ہے۔ (2) قرآن میں  موجود عبرت انگیز واقعات اور زَجرو توبیخ کے ذریعے لوگوں  کو ڈرایا جائے۔ (3) لوگ  اس کی آیات سے اللّٰہ تعالیٰ کی توحید کی دلیلیں  پائیں  ۔ (4) عقل والے اور سمجھدار لوگ اس قرآن کے ذریعے نصیحت حاصل کریں۔(خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۹۳، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now