قرآن - 14:49 سورہ ابراھیم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

49
وَتَرَى ٱلۡمُجۡرِمِينَ يَوۡمَئِذٖ مُّقَرَّنِينَ فِي ٱلۡأَصۡفَادِ

Transliteration: (Wa taral mujrimeena Yawma 'izim muqarraneena filasfaad)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَىٕذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ(49) || اور اس دن تم مجرموں کو دیکھو گے کہ بیڑیوں میں ایک دوسرے سے جڑے ہوں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس دن تم مجرموں کو بیڑیوں میں ایک دوسرے سے بندھا ہوا دیکھو گے ۔ || اور اس دن تم مجرموں کو بیڑیوں میں ایک دوسرے سے بندھا ہوا دیکھو گے ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ابراھیم آیت 49 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَىٕذٍ:اور اس دن تم مجرموں  کو دیکھو گے ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ قیامت کے دن کافروں  کو بیڑیوں  میں  اپنے شیطانوں  کے ساتھ بندھا ہو ادیکھیں  گے۔ (جلالین، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۴۹، ص۲۱۰)

قیامت کے دن مومن و کافر کی پہچان:

            اس سے معلوم ہوا کہ محشر میں  کفار اور مومن ظاہری علامات سے ہی پہچان لئے جائیں  گے کہ کافروں  کے منہ کالے ، ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے اور پاؤں  بیڑیوں  میں  بندھے ہوئے ہوں  گے جبکہ مومنوں  کا حال اس کے برعکس ہوگا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now