قرآن - 19:11 سورہ مريم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

11
فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوۡمِهِۦ مِنَ ٱلۡمِحۡرَابِ فَأَوۡحَىٰٓ إِلَيۡهِمۡ أَن سَبِّحُواْ بُكۡرَةٗ وَعَشِيّٗا

Transliteration: (Fakharaja 'alaa qawmihee minal mihraabi fa-awhaaa ilaihim an sabbihoo bukratanw wa 'ashiyyaa)

ترجمہ: کنزالایمان - فَخَرَ جَ عَلٰى قَوْمِهٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا(11) || تو اپنی قوم پر مسجد سے باہر آیا تو انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان پس وہ اپنی قوم کی طرف مسجد سے باہر نکلے تو انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو۔ || پس وہ اپنی قوم کی طرف مسجد سے باہر نکلے تو انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ مريم آیت 11 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَخَرَ جَ عَلٰى قَوْمِهٖ مِنَ الْمِحْرَابِ:پس وہ اپنی قوم کی طرف مسجد سے باہر نکلے۔} ایک دن حضرت زکریا عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اس جگہ سے باہر نکلے جہاں  وہ نماز ادا کیا کرتے تھے اور لوگ محراب کے پیچھے انتظار میں  تھے کہ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان کے لئے دروازہ کھولیں  تو وہ داخل ہوں  اور نماز پڑھیں  ، جب حضرت زکریا عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام باہر آئے تو آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا رنگ بدلا ہوا تھا اور آپ گفتگو نہیں  فرما سکتے تھے ۔یہ حال دیکھ کر لوگوں  نے دریافت کیا: کیا حال ہے؟ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے انہیں  اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو اور عادت کے مطابق فجر و عصر کی نمازیں  ادا کرتے رہو ، اب حضرت زکریا عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے کلام نہ کر سکنے سے جان لیا کہ آپ کی بیوی صاحبہ حاملہ ہو گئی ہیں۔( خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۱۱، ۳ / ۲۳۰، جلالین، مریم، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۲۵۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now