قرآن - 19:61 سورہ مريم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

61
جَنَّـٰتِ عَدۡنٍ ٱلَّتِي وَعَدَ ٱلرَّحۡمَٰنُ عِبَادَهُۥ بِٱلۡغَيۡبِۚ إِنَّهُۥ كَانَ وَعۡدُهُۥ مَأۡتِيّٗا

Transliteration: (Jannaati 'adninil latee wa'adar Rahmaanu ibaadahoo bilghaib; innahoo kaana wa'duhoo ma'tiyyaa)

ترجمہ: کنزالایمان - جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ-اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا(61) || بسنے کے باغ جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے غیب میں کیا بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں (داخل ہوں گے) جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے ان کے دیکھے بغیر فرمایا ہے۔ بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔ || ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں (داخل ہوں گے) جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے ان کے دیکھے بغیر فرمایا ہے۔ بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ مريم آیت 61 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{جَنّٰتِ عَدْنٍ:ہمیشہ رہنے کے باغوں  میں ۔} یعنی جنہوں  نے توبہ کی، ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ ہمیشہ رہنے کے ان باغوں  میں  داخل ہوں  گے جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے اِن بندوں  سے فرمایا ہے ا س حال میں  کہ جنت اِن سے غائب ہے اور اِن کی نظر کے سامنے نہیں  یا اس حال میں  کہ وہ جنت سے غائب ہیں  اور اس کا مشاہدہ نہیں  کرتے اور یہ محض اس کی خبر ملنے سے ہی اس پرایمان لے آئے ہیں  ۔ بیشک  اللہ تعالیٰ نے جنت کا جو وعدہ فرمایاہے اس کا وہ وعدہ یقینی طور پر آنے والا ہے۔( روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۶۱، ۵ / ۳۴۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now