قرآن - 19:66 سورہ مريم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

66
وَيَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَءِذَا مَا مِتُّ لَسَوۡفَ أُخۡرَجُ حَيًّا

Transliteration: (Wa yaqoolul insaanu 'a izaa maa mittu lasawfa ukhraju haiyaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَ جُ حَیًّا(66) || اور آدمی کہتا ہے کیا جب میں مرجاؤں گا تو ضرور عنقریب جِلا کر نکالا جاؤں گا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور آدمی کہتا ہے: کیا جب میں مرجاؤں گا تو عنقریب مجھے زندہ کرکے ضرور نکالا جائے گا؟ || اور آدمی کہتا ہے: کیا جب میں مرجاؤں گا تو عنقریب مجھے زندہ کرکے ضرور نکالا جائے گا؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ مريم آیت 66 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ:اور آدمی کہتا ہے۔} اس آیت میں  انسان سے مراد وہ کفار ہیں  جو موت کے بعد زندہ کئے جانے کے منکر تھے جیسے اُبی بن خلف اور ولید بن مغیرہ اور اِن جیسے تمام کفار، اِنہیں  لوگوں  کے بارے میں  یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ یہ کافر انسان مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا مذاق اڑاتے اور اسے جھٹلاتے ہوئے کہتا ہے کہ کیا جب میں  مرجاؤں  گا تو عنقریب مجھے قبر سے زندہ کرکے ضرور نکالا جائے گا؟( خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۶۶، ۳ / ۲۴۱، جلالین، مریم، تحت الآیۃ: ۶۶، ص۲۵۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now