قرآن - 50:25 سورہ ق ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

25
مَّنَّاعٖ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٖ مُّرِيبٍ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌﭤ(23)اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍ(24)مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِﹰ(25)الَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ(26) || اور اس کا ہمنشین فرشتہ بولا یہ ہے جو میرے پاس حاضر ہے۔ حکم ہوگا تم دونوں جہنم میں ڈال دو ہر بڑے ناشکرے ہٹ دھرم کو۔ جو بھلائی سے بہت روکنے والا حد سے بڑھنے والا شک کرنے والا۔ جس نے اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ٹھہرایا تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈالو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس کاساتھی فرشتہ کہے گا:یہ ہے جو میرے پاس تیار موجود ہے۔ ۔(حکم ہوگا) تم دونوں ہر بڑے ناشکرے ہٹ دھرم کوجہنم میں ڈال دو۔ جو بھلائی سے بہت روکنے والا، حد سے بڑھنے والا، شک کرنے والاہے۔ جس نے اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ٹھہرایا تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈال دو۔ || اور اس کاساتھی فرشتہ کہے گا:یہ ہے جو میرے پاس تیار موجود ہے۔ ۔(حکم ہوگا) تم دونوں ہر بڑے ناشکرے ہٹ دھرم کوجہنم میں ڈال دو۔ جو بھلائی سے بہت روکنے والا، حد سے بڑھنے والا، شک کرنے والاہے۔ جس نے اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ٹھہرایا تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈال دو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ق آیت 25 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ: اور اس کاساتھی فرشتہ کہے گا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ کافر کا ساتھی فرشتہ جو اس کے اعمال لکھنے والا اور اس پر گواہی دینے والا ہے، کہے گا:یہ اس کا اعمال نامہ ہے جو میرے پاس تیار موجود ہے۔ (اس اعمال نامے کے مطابق) اللہ تعالیٰ دو فرشتوں  کوحکم فرمائے گا:تم دونوں  ہر اس شخص کو جہنم میں  ڈال دوجو بڑا ناشکرا، ہٹ دھرم، بھلائی سے بہت روکنے والا، حد سے بڑھنے والا اور دین میں شک کرنے والاہے اور جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ٹھہرایا،تو تم دونوں  اسے سخت عذاب میں  ڈال دو۔( خازن، ق، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۶، ۴ / ۱۷۷، مدارک، ق، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۶، ص۱۱۶۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now