Transliteration: (Wa uzlifatil jannatu lil muttaqeena ghaira ba'eed)
{وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ: اور جنت پرہیزگاروں کے قریب لائی جائے
گی ، ان سے دور نہ ہوگی۔} کافروں کاحال بیان کرنے کے بعد اب مؤمنین کاحال بیان کیا
جارہاہے ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن جنت ان
لوگوں کے قریب لائی جائے گی جو دنیا میں کفر اور
گناہوں سے بچتے رہے اور جنت ان سے دور نہ ہو گی بلکہ وہ جنت
میں داخل ہونے سے پہلے ا س کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔( روح البیان، ق، تحت الآیۃ: ۳۱، ۹ / ۱۳۰)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ق آیت 31 تفسیر