قرآن - 50:44 سورہ ق ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

44
يَوۡمَ تَشَقَّقُ ٱلۡأَرۡضُ عَنۡهُمۡ سِرَاعٗاۚ ذَٰلِكَ حَشۡرٌ عَلَيۡنَا يَسِيرٞ

Transliteration: (Yawma tashaqqaqul ardu 'anhum siraa'aa; zaalika hashrun 'alainaa yaseer)

ترجمہ: کنزالایمان - یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًاؕ-ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ(44) || جس دن زمین اُن سے پھٹے گی تو جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے یہ حشر ہے ہم کو آسان۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ جس دن زمین ان پرسے پھٹ جائے گی تو وہ جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے ،یہ حشر ہم پر آسان ہے۔ || ۔ جس دن زمین ان پرسے پھٹ جائے گی تو وہ جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے ،یہ حشر ہم پر آسان ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ق آیت 44 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا: جس دن زمین ان پرسے پھٹ جائے گی تو وہ جلدی کرتے ہوئے نکلیں  گے۔} یعنی جب دوسراصُورپھونکاجائے گاتو قبر کی زمین پھٹ جائے گی اور مُردے میدانِ محشرکی طرف دوڑتے جائیں  گے، یہ قبروں  سے زندہ ہو کر نکلنا حشر ہے اوریہ ہمارے لئے بہت آسان ہے۔

قیامت کے دن سب سے پہلے کس سے زمین شَق ہو گی:

             حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سب سے پہلامیں  ہوں  جس سے زمین شق ہوگی ۔پھرابوبکرصدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ اورپھرعمرفاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ پھرمیں  اہلِ بقیع کے پاس جاؤں  گااورانہیں  میرے ساتھ اٹھایاجائے گا۔پھرمیں  اہلِ مکہ کا انتظار کروں  گا۔(مستدرک، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ ق، ۳ / ۲۶۸، الحدیث: ۳۷۸۴)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now