قرآن - 34:18 سورہ سبإ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ ٱلۡقُرَى ٱلَّتِي بَٰرَكۡنَا فِيهَا قُرٗى ظَٰهِرَةٗ وَقَدَّرۡنَا فِيهَا ٱلسَّيۡرَۖ سِيرُواْ فِيهَا لَيَالِيَ وَأَيَّامًا ءَامِنِينَ

Transliteration: (Wa ja'alnaa bainahum wa bainal qural latee baaraknaa feehaa quran zaahiratanw wa qaddarnaa feehas sayr; seeroo feehaa la yaaliya wa aiyaaman aamineen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرْنَا فِیْهَا السَّیْرَؕ-سِیْرُوْا فِیْهَا لَیَالِیَ وَ اَیَّامًا اٰمِنِیْنَ(18) || اور ہم نے کئے تھے ان میں اور ان شہروں میں جن میں ہم نے برکت رکھی سر ِراہ کتنے شہر اور اُنہیں منزل کے اندازے پر رکھا ان میں چلو راتوں اور دنوں امن و امان سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے اِن (سبا والوں ) اور اُن شہروں کے درمیان بہت سی نمایاں بستیاں بنادیں جن میں ہم نے برکت رکھی تھی اور ان بستیوں میں سفر کو ایک اندازے پر رکھا (اور انہیں فرمایا:) ان میں راتوں اور دنوں کوامن و امان سے چلو۔ || اور ہم نے اِن (سبا والوں ) اور اُن شہروں کے درمیان بہت سی نمایاں بستیاں بنادیں جن میں ہم نے برکت رکھی تھی اور ان بستیوں میں سفر کو ایک اندازے پر رکھا (اور انہیں فرمایا:) ان میں راتوں اور دنوں کوامن و امان سے چلو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ سبإ آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى: اور ہم نے ان میں  اور ان شہروں  کے درمیان بنادیں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے شہرِ سبا میں  اور دوسرے شہروں  کے درمیان بہت سی نمایاں  بستیاں  بنادیں  جن میں  ہم نے برکت رکھی تھی کہ وہاں  کے رہنے والوں  کو وسیع نعمتیں  ، پانی ،درخت اور چشمے عنایت کئے۔ اُن دوسرے شہروں  سے مرادشام کے شہر ہیں  اور سبا سے شام تک کے سفر کرنے والوں  کو اس راستے میں کھانا اور پانی ساتھ لے جانے کی ضرورت نہ ہوتی تھی۔اورفرمایا کہ ان بستیوں  میں  سفر کو ایک اندازے پر رکھاتاکہ چلنے والا ایک مقام سے صبح چلے تو دوپہر کو ایک آبادی میں  پہنچ جائے جہاں  ضروریات کے تمام سامان مُیَسَّر ہوں  اور جب دوپہر کو چلے تو شام کو ایک شہر میں  پہنچ جائے ۔یمن سے شام تک کا تمام سفر اسی آسائش کے ساتھ طے ہوسکے اور ہم نے اُن سے کہا کہ ان بستیوں  میں راتوں  اور دنوں  کوامن و امان سے چلو، نہ راتوں میں  کوئی کھٹکا نہ دنوں  میں  کوئی تکلیف ،نہ دشمن کا اندیشہ نہ بھوک پیاس کا غم۔(خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۵۲۱، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۹۶۰-۹۶۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now