قرآن - 34:2 سورہ سبإ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

2
يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيهَاۚ وَهُوَ ٱلرَّحِيمُ ٱلۡغَفُورُ

ترجمہ: کنزالایمان - یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُ جُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَاؕ-وَ هُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ(2) || جانتا ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو زمین سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہی ہے مہربان بخشش والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو زمین سے نکلتا ہے اور جوکچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہی مہربان بخشنے والا ہے۔ || وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو زمین سے نکلتا ہے اور جوکچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہی مہربان بخشنے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ سبإ آیت 2 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{یَعْلَمُ: وہ جانتا ہے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے چند وہ چیزیں  بیان فرمائی ہیں  جنہیں  اللہ تعالیٰ کا علم محیط ہے اور ان میں  لوگوں  کادُنْیَوی اور اُخروی فائدہ ہے،چنانچہ ا رشاد فرمایا کہ جو کچھ زمین کے اندر داخل ہوتا ہے ،جیسا کہ بارش کا پانی ، مردے اور دفینے، یونہی جو زمین سے نکلتا ہے،جیسے سبزہ ، درخت ، چشمے، کانیں  اور حشر کے وقت مردے پھرجوکچھ آسمان کی طرف سے اترتا ہے،جیسے بارش، برف، اولے ،طرح طرح کی برکتیں  اور فرشتے اوراسی طرح جو آسمانوں  میں  چڑھتا ہے،جیسے فرشتے ، دعائیں  اور بندوں  کے عمل ،سب اللہ تعالیٰ کے علم میں  ہیں  اور وہی اپنی نعمتوں  پر حمد کرنے والوں  پر مہربان ہے اور حمد میں  کمی کرنے والوں  کو اپنے لطف و کر م سے بخشنے والاہے۔( ابوسعود، سبأ، تحت الآیۃ:۲، ۴ / ۳۳۸، خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۲، ۳ / ۵۱۶، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۲، ص۹۵۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now